پروگریسیو ریسورس سنٹر / لائبریری کیا ہے؟

موجودہ دور میں اطلاعات و معلومات تک درست رسائ نہایت لازمی ہے۔ ان معلومات کی درست رسائ بہت سارے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے ملک کی تعلیمی نظام میں موجود بہت سارے سقم میں ایک یہ بھی ہے کہ تاریخ، مختلف عقائد اور واقعات کو من پسند انداز اور طریقے سے بیان کرنے کی کوشش کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ تعلیمی اداروں سے نکلنے والے افراد کم علمی ، سائنسی انداز سوچ و فکر سے نا آشنا اور قدامت پسندی کا شکار ہوتے ہیں۔ ایک دوسرا مسئلہ جو ہمارے قوم اور ائندہ نسلوں کے تباہی کا سبب بن رہی ہے وہ کتب بینی کے رحجان میں اشد کمی ہے۔ طلبہ و طالبات اپنی پڑھائ میں کافی حد تک اختصار سے کام لیتے ہیں جسکا نتیجہ ہمارے سامنے علمی کمی کے المیے کی صورت میں نکلتی ہے۔سرکاری سطح پر کتب خانوں کو پزیرائ نہ دینے کی حکمران طبقوں کے اس کج روی کی بھی نشاندہی کی جاسکتی ہے جو عوام کو پسماندہ رکھنے کی ایک کڑی ہے۔

پروگریسو ریسورس سنٹر اسی تناظر میں ایک چھوٹی سی رضاکارانہ بنیادوں پر شروع کی جانی والی ایک کاوش ہے ۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھوتری کی جانب رواں دواں ہوگی۔ لائبریری کتب کی صورت میں عطیات بھی وصول کررہی ہے جس کے لئے سنٹر ان افراد اور اداروں کی شکر گذار ہے۔