لائبریری کے ساتھ تعاون اور امداد کا شکریہ

پروگریسو ریسورس سنٹر ایک چھوٹی سی رضاکارانہ بنیادوں پر شروع کی جانی والی ایک کاوش ہے ۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھوتری کی جانب رواں دواں ہوگی۔ لائبریری کتب کی صورت میں عطیات بھی وصول کررہی ہے جس کے لئے سنٹر ان افراد اور اداروں کی شکر گذار ہے۔

کتب شکریہ کے ساتھ وصول کئے جاتے ہیں اور عطیہ کرنے والے کے نام کے اندراج کے ساتھ لائبریری میں شامل کئے جائیں گے۔ ذیادہ کتب ہونے کی صورت میں لاِئبریری کا ایک کونہ عطیہ کرنے والے کے نام پر مختص کیا جائے گا۔